24newspk
شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں،ساتھی کرکٹرز کا والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ویب ڈیسک(24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ با ؤلر شعیب اختر کی والدہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں ان کی نماز جنازہ ایچ ایٹ کے قبرستان میں پڑھی جائے گی۔
شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں ،انا للہ واناالیہ راجعون۔ان کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
شعیب اختر کے اس ٹویٹ پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کمینٹ کیا اور انہوں نے لکھا کہ ماں اپنی اولاد کو سب کچھ سکھاتی ہے سوائے اپنے بغیر جینے کے اناللہ واناالیہ راجعون،اللہ پاک ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
شعیب اختر کے ساتھی کرکٹرز نے ان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعائیں بھی کیں جن میں سرفراز احمد ،احمد شہزاد،فواد عالم،نسیم شاہ،سہیل تنویر،آصف علی،نعمان نیاز،وہاب ریاض ،عالیہ نیاز عمران نذیر،فیصل اقبال،یاسر عرفات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شعیب اختر سے ان کی ولادہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔