top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب ملک مزید کتنے سال کھیلیں گے؟خود ہی بتادیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کر لیا ،انہوں نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں مزید تین سال تک قومی ٹیم کے لئے کھیل سکتا ہوں۔


شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹwww.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اگلے تین تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں ۔ شعیب ملک نے کہا کہ رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کوئی پلان نہیں بنایا اگر ٹیم کو ضرورت ہوگی تو میں حاضر ہوں ،البتہ میںزور نہیں بھروں گا کہ مجھے ضرور شامل کیا جائے۔

شعیب ملک نے کہا کہ کپتان بابر اعظم سے کھل کر بات ہوئی ہے اگر وہ کہیں گے کہ آپ کی اب ضرورت نہیں تو چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا۔شعیب ملک نے کہا کہ میری فٹنس سب کے سامنے ہے فٹنس کی وجہ سے کہہ رہا ہوں کہ ابھی بھی فٹ ہوں ۔آپ خود ہی بتائیں میں کتنا کھیل سکتا ہوں،ایک سیریز کھیلوں یا آئندہ بھی ایکشن میں نظر آؤں۔

30 views0 comments
bottom of page