top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب ملک نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم بات بتا دی


کراچی(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آلراؤنڈر شعیب ملک پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کا یہ ہدف ہے کہ کم سے کم 15 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل ہونے تک کھیلتے رہیں۔


میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ میں ابھی کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں، جب مجھے گراؤنڈ میں اترنا بوجھ لگنا شروع ہو گیا تو میں ہر چیز سے ریٹائر منٹ لے لوں گا۔شعیب ملک نے کراچی کنگز کی پی ایس ایل 8 میں تین میچوں میں شکست پر افسردہ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایٹ میں کراچی کنگز کی دو میچز میں شکست مجھے ذاتی طور پر چبھ رہی ہے۔


لیکن آخری میچ میں فتح سے اعتماد بڑھا ہے۔آج ہونے والے میچ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیل رہی ہے، کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ملتان کے پاس نوجوان فاسٹ بولرز اچھے ہیں،

16 views0 comments
bottom of page