top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب ملک نے بالآخر ثانیہ مرزا سے علیٰحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)قومی کرکٹ کے آلراؤنڈراور سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ٹینس اسٹارثانیہ مرزا سے علیٰحدگی کی خبروں پر آخرکار خاموشی توڑ دی اور ایسی افواہوں کی تردید کردی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو میں سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں اور ثانیہ مرزا دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور ہماری مصروفیات کی وجہ ایک ساتھ کم ہوتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی جانب سے اَن فالو کئے جانا یہ اُن کیلئے بھی تازہ خبر ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے انہوں نے مجھے اَن فالو نہیں کیا۔


سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ دنیا کے ہر کلچر میں میاں بیوی کے تعلق میں اُتار چڑھاؤآنا زندگی کا حصہ ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں آخری مرتبہ دونوں ایک ٹی شو اُردو فلکس پر ’دی مرزا ملک شو‘ کی میزبانی کرتی نظر آئی تھی۔

47 views0 comments
bottom of page