top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب ملک نے بالآخر خاموشی توڑ دی اور ثانیہ مرزا کے بارے میں بیان جاری کر دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر شعیب ملک جو ان دنوں پی ایس ایل ایٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور شاندار پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔شعیب ملک نے بالآخر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بارے میں بیان دیا ہے۔


شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں لیکن دونوں کی طرف کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ۔ثانیہ مرزا جو اپنے ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے انہوں نے آخری میچ دبئی میں کھیلا جس میں ان کو شکست ہوئی۔شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ مرزا کا ٹینس میں شاندار کیریئر رہا ہے، ثانیہ مرزا کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، وہ آج کل دبئی میں کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں، ثانیہ مرزا نے کھیل میں جو کچھ حاصل کیا ہے مجھے اس پر فخر ہے۔


332 views0 comments
bottom of page