top of page
  • Writer's picture24newspk

شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا اور پہلے پاکستانی بن گئے، نیا ریکارڈ بنادیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا،شعیب ملک پاکستان کی طرف سے پہلے باز ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر شعیب ملک نے ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے اور پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں اور دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں جنہوں نے 10 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں ۔شعیب ملک نے 395 میچ کھیل کر 10 ہزار رنز مکمل کیے انہوں نے 62 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ۔

شعیب ملک کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے دس ہزار رنز پہلے مکمل کیے۔پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بلے باز جو پوری دنیا میں یونیورس بوس سے مشہور ہیں انہوں نے 404 میچ کھیل کر 13296 رنز بنائے ہیں ۔دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے آلراؤنڈر کیرون پولارڈ ہیں جنہوں نے 518 میچ کھیل کر 10370 رنز بنائے اب شعیب ملک اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ شعیب ملک پاکستان اور ایشیا کے پہلے کھلڑی ہیں ۔


شعیب ملک نے پاکستان کے لئے 35 ٹیسٹ میچ 287 ون ڈے میچ اور 116 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔شعیب ملک ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

163 views0 comments
bottom of page