• 24newspk

شو کے دوران نوجوان لڑکی نے امام الحق کو شادی کی پیشکش کردی! امام الحق نے اس لڑکی کو کیا جواب دیا؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) قومی کرکٹر امام الحق کو شو کے دوران ایک نوجوان لڑکی نے شادی کی پیشکش کر دی۔

امام الحق نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کے چینل، جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔اس شو کی ریکارڈنگ کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے امام الحق سے متعدد دلچسپ سوالات کیے جن کے مختصر کلپس شو کے نشر ہونے سے قبل ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

اس شو کے دوران ناظرین میں بیٹھی امام الحق کی ایک مداح نے اُنہیں شادی کی پیشکش کردی۔لڑکی کا کہنا تھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کر سکتے ہیں، پلیز میری بات کا بھرم رکھ لیجیئے گا۔‘امام الحق کا اس پیشکش کے جواب میں کہنا تھا کہ ’میں کیا کہہ سکتا ہوں، اس کے لیے آپ کو میری والدہ کے پاس جانا پڑے گا، وہ اس بات کا زیادہ صحیح جواب دے سکتی ہیں۔‘

جس پر اس لڑکی نے جواب دیا کہ ’ آپ سے شادی کے لیے میں کسی کے پاس بھی چلی جاؤں گی آپ بس ہاں کریں۔‘

واضح رہے کہ جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ کی یہ قسط آئندہ جمعے کی شب 11 بجے نشر کی جائے گی۔



33 views0 comments