24newspk
شکست سامنے دیکھ کر بھارتی کھلاڑیوں نے غصہ ٹیکنالوجی پر نکالنا شروع کردیا ،ویرات کوہلی نے
سٹمپ مائک پر تھرڈ امپائر کو کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) بھارت دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ میزبا ن ٹیم کے ساتھ تین ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ٹیسٹ سیریز مین دونوں ٹیموں کو ایک ایک کی برتری حاصل ہے،تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لئے بھارت نے 212 رنز کا حدف دیا ہے ابھی تک جنوبی افریقہ نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 101 رنز بنا لیے ہیں ۔تیسرے ٹیسٹ میچ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جنوبی افریقہ جب حدف کے تعقب میں بیٹنگ کر رہا تھا تو 21 ویں اوور میں روی اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی تو فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار دیا اس کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز نے ریویو لیا تو ٹھرڈ امپائر نے ناٹ آؤ ٹ قرار دیا اس مین دیکھا جا سکتا ہے کہ بال وکٹوں کے اوپر سے جا رہی ہے۔
اس فیصلے پر بھارتی کھلاڑی اور کپتان ویرات کوہلی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور ٹھرڈ امپائر کے فیصلے سے نا خوش نظرآئے،بھارتی کپتان ویرات کوہلی تو اتنے غصے میں آگئے کہ انہوں نے جاکہ اسٹمپ مائیک پر جاکر ٹھرڈ امپائر کو کھری کھری سنا دی۔انہوں نے کہا کہ " اپنے لوگوں کی طرف بھی دیکھو جب وہ بال چمکانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
کے ایل راہول نے بھی کہا کہ پورا ساؤتھ افریقہ 11 کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے۔