24newspk
”شکست سے زیادہ مایوس نہیں ہوں کیوں کہ۔۔۔“ محمد رضوان نے حیران کن بات کہہ دی

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے دی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہم نے اچھا کھیلا نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا اور جیت گئے شکست سے زیادہ مایوس نہیں اور یہ ہی ٹیسٹ کرکٹ کا حسن ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا ہم نے ٹیسٹ برا نہیں ککھیلا اور میچ ہارنے پر افسوس نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ نے پورا ٹیسٹ میچ اچھا کھیلا، ہم ابھی بھی سیریزمیں ہیں۔ محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر نیل ویگنر تعریف کروں گا کہ وہ انجری کے باوجود میچ کھیلے، ہمیں اپنی باﺅلنگ میں کچھ بہتری کی ضرورت ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ماﺅنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو101رنز سے شکست دیدی ہے۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹسمینوں نے میچ کو بچانے کے لئے بڑی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کے خلاف سخت مزاحمت کی تاہم فواد عالم اور محمد رضوان کے آﺅٹ ہوجانے کے بعد پاکستان کو میچ بچانا مشکل ہوگیا تھا اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے دی۔