top of page
  • Writer's picture24newspk

شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر چین کا ردِ عمل بھی آگیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئی حکومت قائم ہو گئی ہے، شہباز شریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے،نئے منتخب وزیر اعظم کو بین الاقوامی سربراہان کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔چین نے بھی پاکستان کے نئے منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی صورت حال جیسے بھی تبدیل ہو چین اپنی دوستانہ پالیسی برقرار رکھے گا۔

اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان میں سیاسی صورت حال کیسے تبدیل ہوتی ہے، چین پاکستان کی طرف اپنی دوستانہ پالیسی برقرار رکھے گا۔لی جین ژیاؤ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان میں سیاسی صورت حال کی تبدیلی سے دونوں ملکوں کے مجموعی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


10 views0 comments
bottom of page