top of page
  • Writer's picture24newspk

شہر قائد کی انتظامیہ کا ایسا کام کہ وسیم اکرم بھی خوش ہو گئے

Updated: Dec 24, 2020


کراچی (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کراچی کے سی ویو پر صفائی ستھرائی پر اظہار اطمنان کیا۔ان کاکہنا تھا کہ پچھلے ہفتے میں نے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائی تھی ۔وسیم اکرم کے ویڈیو پیغام کے بعد کراچی کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور سی ویو کی صفائی کی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پچھلے دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائیت ٹوئیٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کراچی کے سی ویو پر گندگی کے بارے میں بتایا جس کے بعد بہت سے لوگوں نے ان کی ویڈیو کو شیئر کیا اور جس کی وجہ سے کراچی کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور سی ویو کی صفائی کا کام شروع کیا۔

واضح رہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے سی ویو پر جاکر صفائی بھی کی تھی ۔اس کے بعد جب وہ لاک ڈاؤن کے بعد صبح صبح سی ویو پر گئے تو گندگی پھیلی ہوئیی تھی جس پر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے مایوس ہوگئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بڑی غلطی کی کہ اپنی بیگم کو یہاں لے کر آیا ۔یہ ہمارا شہر ہے اس کی حالت دیکھیں اور لوگوں نے ان کی ویڈیو بہت شیئر کی ٹی چینلز پر بھی دکھائی گئی جس کے بعد کراچی کی انتظامیہ نے ایکشن لیا ۔

47 views0 comments
bottom of page