top of page
  • Writer's picture24newspk

شین واٹسن کے آل ٹائم ٹی 20 ٹیم کے بہترین پانچ باؤلرز میں شاہد آفریدی بھی شامل

Updated: Oct 8, 2020


سڈنی (کرکٹ نیوز پی کے) شین واٹسن سابق آسٹریلین کرکٹر نے ٹی 20 آل ٹائم کے لئے دنیا کے 5 بہترین باؤلرز کا انتخاب کیا ہے،شین واٹسن نے پاکستان کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی کو بھی شامل کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی شین واٹسن نے ٹی 20 کے آل ٹائم پانچ بہترین باؤلرز کا انتخاب کیا جن میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بھی شامل کیا ہے۔شین واٹسن نے کہا کہ وہ ہر دفعہ انہی پانچ کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں کیوں کہ یہ واقعی دنیا کے بہترین باؤلرز ہیں ۔

شین واٹسن نے کہا سری لنکا کے لاستھ ملنگا میری لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں دوسرے نمبر پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر ہیں چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے ہی اسپن باؤلر سنیل نارائن پانچویں نمبر پر ہیں ۔


شین واٹسن نے شاہد آفریدی کے بارے خاص طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی دنیا کے وہ باؤلر ہیں جو اپنی ٹیم کے لئے کم رنز دے کر وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جارحانہ انداز سے بلے بازی بھی کر سکتے ہیں ۔شاہد آفریدی میں وہ کوالٹی ہے کہ میچ کی بازی پلٹ سکتے ہیں ۔ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں بہت 6.7 کم اوسط سے کے ساتھ 339 وکٹیں حاصل رکھی ہیں۔شین واٹسن نے کہا کہ شاہد آفریدی نے جو ٹی 20 فارمیٹ میں ریکارڈ بنایا وہ لمبے عرصے تک قائم رہے گ


94 views0 comments
bottom of page