• 24Newspk

صحافی کی جانب سے انگلش نہ بول پانے کے سوال پر بابر اعظم نے دبنگ جواب دے دیا



لاہور(24 نیوز پی کے ) کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں پوری دنیا میں نہیں ہو رہی ہیں ۔پاکستان اور کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک میں کرکٹ نہیں ہو رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی حالی میں سیزن 21-2020 کے لئے کھلاڑیوں کا سنٹرل کانٹریکٹ جاری کیا تھا۔جس میں بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

کورونا وائرس کی پیش نظر پی سی بی نے ویڈیو لنک پر بابر اعظم کی میڈیا سے گفتگو کرائی جس میں ایک صحافی نے انگلش زبان نہ بولنے کے حوالے سے بابر اعظم سے سوال پوچھا جس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ وہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس پر توجہ دیتے ہیںاور خضصوص انداز سے کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی گورا نہیں ہوں جو انگلش بولوں ۔بابر اعظم نے کہا کہ ساتھ ساتھ بہت سی چیزیں چل رہی ہیں وقت کے ساتھ آپ چیزیں سیکھ لیتے ہیں۔ ای کدم تو کچھ بھی نہیں ہوتا جس طرح باقی چیزیں سیکھ لی ہیں تو یہ بھی سیکھ لیں گے۔

43 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube