• 24News pk

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوجی افسران اور شہیدوں کی فیملیوں کو ان اعزازات سے نوازا


اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع کے موقع پر ملک کے دفاع اور سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں، غازیوں اور شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے 70 فوجی افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ ان اعزازات میں ستارہ جرا¿ت، ستارہ بسالت، تمغہ جرا¿ت اور ہلال امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔ اس سلسلے میں یوم دفاع کے موقع پر اتوار کو سادہ مگر پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوجی افسران اور شہیدوں کی فیملیوں کو ان اعزازات سے نوازا۔


تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرائ، ارکان قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ، اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ یہ تقریب روایتی طور پر 23 مارچ کو ہونا تھی تاہم کورونا وباءکے باعث اس کو موخر کر دیا گیا۔ تقریب کے دوران کورونا وباءسے بچاﺅ کیلئے سماجی فاصلوں سمیت احتیاطی ضابطہ کار پر عملدرآمد کیا گیا۔


ونگ کمانڈر محمد نعمان علی خان کو ستارہ جرا¿ت، ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کو ستارہ بسالت، گروپ کیپٹن رانا الیاس حسن کو ستارہ بسالت، ونگ کمانڈر محمد عمر چوہدری شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، لیفٹیننٹ کمانڈر عمیر افتخار شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، کیپٹن جنید عرفان عباسی شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، میجر منور خان شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، صوبیدار منیر احمد شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، نائب صوبیدار نذیر احمد شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، حوالدار انجینئر محمد آصف شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، حوالدار عبدالنصیر شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، حوالدار عبدالرحمن شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، حوالدار امیر ولی شاہ شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، لانس نائیک عبدالرزاق شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت، لانس نائیک نذیر خان شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، نائیک سلیم اللہ شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی عامر خان شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی فخر عباس شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی رمز علی شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی سمیع اللہ بیگ شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی انور خان شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی محمد وارث شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی شعبان شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی میر عالم شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت، سپاہی امداد اللہ خان شہید بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ گروپ کیپٹن فہیم احمد اور ونگ کمانڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ جرا¿ت سے نوازا گیا۔ ہلال امتیاز (عسکری) پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمن، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر، ایئر مارشل جواد سعید، ایئر مارشل محمد زاہد محمود، میجر جنرل نوید صفدر، میجر جنرل محمد طاہر خادم، میجر جنرل اسلم خان، ریئر ایڈمرل عمران احمد، میجر جنرل عمار رضا، میجر جنرل عرفان علی شیخ، میجر جنرل وسیم احمد، میجر جنرل عمران فضل، میجر جنرل سید رضا جعفر، میجر جنرل طاہر اقبال مرحوم، میجر جنرل ملک محمد مسعود، میجر جنرل محمد ایوب احسن، ایئر وائس مارشل احمد حسن، میجر جنرل حسن اختر کیانی، ریئر ایڈمرل محمد شعیب، ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن، ریئر ایڈمرل نوید اشرف، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، میجر جنرل قمر عدنان احمد خان، میجر جنرل چوہدری سرفراز علی، میجر جنرل محمد علی، میجر جنرل محمد رضا جلیل، میجر جنرل طاہر گلزار ملک، میجر جنرل ثاقب محمود ملک، میجر جنرل محمد امتیاز خان، میجر جنرل محمد عاصم اقبال، میجر جنرل انیق الرحمن ملک، میجر جنرل شاہد محمود، میجر جنرل محمد عاصم ملک، میجر جنرل رفیق الرحمن، میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ، میجر جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل خالد ظہیر، میجر جنرل سرفراز محمد، میجر جنرل شاہد نذیر، ریئر ایڈمرل اویس احمد، ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ اور ایئر وائس مارشل محمد ظہور فیصل شامل ہیں۔

15 views

Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved