• 24News pk

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چار روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے


گلگت ۔24جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چار روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ،جہاں سے وہ نیشنل سکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے گلگت کے سیاحتی مقام نلتر چلے گئے۔صدر مملکت خصوصی پرواز سے گلگت پہنچے تو ایئرپورٹ پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، وزیر اعلٰی خالد خورشید خان، کمانڈر فورس کمانڈ شمالی علاقہ جات میجر جنرل جواد احمد قاضی، چیف سیکریٹری خرم آغا، آئی جی ڈاکٹر مجیب الرحمن سمیت دیگر اعلٰی حکام نے استقبال کیا۔ بعد ازاں صدر ڈاکٹر عارف علوی نلتر روانہ ہوئے جہاں انہوں نے قومی سکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صدر عارف علوی اپنے دورے میں صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے صوبے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

11 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved