• 24newspk

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے نام خط


اسلام آباد(24 نیوز پی کے)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے نام خط


وزیرِ اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ گلزار احمد کا نام بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا ہے۔صدر مملکت کو نگران وزیراعظم کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کرنا ہے۔


قائد حزب اختلاف جسٹس (ر) گلزار احمد کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی سے اتفاق کریں یا کسی اور مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔قائد حزب اختلاف آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت 6 اپریل تک اطلاع دیں، صدر مملکت


مقررہ وقت میں جواب موصول نہ ہونے پر نگران وزیراعظم کی تقرری آئین کے مطابق کی جاۓ گی، صدر مملکت

0 views0 comments