• 24News pk

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں صوبائی کابینہ کے اراکین سےخطاب


اسلام آباد۔26جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں صوبائی کابینہ کے اراکین سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نےگلگت بلتستان میں بننے والی نئی حکومت کو مبارکباد دی اور علاقے کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان انتہائی خوبصورت علاقہ ہے، یہاں سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان گلگت ایئر پورٹ کی توسیع کے حوالے سے ایک منصوبے پر غور کر رہے ہیں جس کا ڈرافٹ گلگت بلتستان حکومت سے شیئر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے غریبوں کی کفالت کا پروگرام شروع کیا ہےاور آئندہ ماہ سے معزور افراد کو ماہانہ دو ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔

صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پن بجلی کے علاوہ شمسی توانائی کے مواقع بھی موجود ہیں جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ ۔19سے قبل گلگت بلتستان میں 20لاکھ سیاحوں کی آمد خوش آئند ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیم کی صورتحال ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت بہتر ہے جو کہ حوصلہ افزاء ہے۔ صدر مملکت کو اس موقع پر وزیراعلی خالد خورشید اور متعلقہ شعبوں کے سیکرٹریز نےگلگت بلتستان میں ترقیات معدنیات، صحت ، سیاحت اور دیگر شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔قبل ازیں صدر مملکت نے چنار باغ میں یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت کو پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ صدر مملکت کو وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کا رویتی چوغہ اور ٹوپی پہنائی۔

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved