• 24News pk

عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت من شہر قرار دے دیا


مدینہ منورہ ۔23جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ’مدینہ صحت مند شہر ‘ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔ الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ’صحت مند شہر‘ کے لیے جتنےعالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب مکمل کرلیے ہیں۔ مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسےعالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ مدینہ نے ’صحت مند شہروں کا پروگرام‘ متعارف کرایا۔ اس کا اہم پہلو یہ تھا کہ شہر میں سپیشلسٹ فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا- فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرام چلائے گئے۔

24 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved