• 24News pk

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاو کےلئے بایوٹیک اورفائزرویکسین کی منظوری دیدی


جنیوا۔1جنوری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مہلک کورونا وائرس سے بچاو کےلئے فائزر اور بائیوٹیک کمپنیوں کے تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دےدی ہے۔ جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار اس ویکسین کی منظوری دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ہنگامی استعمال کے لئے فائزراوربایوٹیک ویکسین کی منظوری دےدی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک نے کورونا ویکسین تیار کی ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے ابھی تک صرف فائزر اور بائیوٹیک کمپنیوں کے تیار کردہ ویکسین کو ہی تسلیم کیا ہے۔ جنوری 2019میں دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد اب تک اس مہلک وبا سے 18 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور8 کروڑ سے متاثر ہوئے ہیں۔

1 view0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved