• 24News pk

عالمی سطح پر پبلک پرائیویٹ قرضوں کا حجم2019 میں 197 کھرب ڈالر تک بڑھ گیا


اسلام آباد۔3فروری (24 نیوز پی کے-اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ سال 2019 کے دورن عالمی سطح پر پبلک پرائیویٹ قرضوں کا حجم 197 کھرب ڈالر تک بڑھ گیا جو سال 2018 کے مقابلہ میں 9 کھرب ڈالر زیادہ رہا ہے ۔ گزشتہ سال 2020 کے دوران کوود۔19 کی عالمی وبا کے باعث اکثر ممالک کی معیشتوں کو دبائو کا سامنا تھا جبکہ قرضوں کے بڑھتےہوئے حجم اور کورونا وائرس کی وبا کے باعث فراہم کی گئی مالی معاونت سے بھی عالمی سطح پر معاشی مشکلات میں اضافہ ہواہے ۔


آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2007 کے مقابلہ میں سال 2019 کے دوران دنیا بھر میں قرضوں کے حجم میں جی ڈی پی کے تناسب سے 23 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کا حجم 72 فیصڈ کے مقابلہ میں 105 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ ایمرجنگ ممالک میں یہ شرح 35 کے مقابلہ میں 54 فیصد تک بڑھ گیا ۔ اسی طرح کم آمدنی والے اور غریب ممالک میں قرضوں کاحجم جی ڈی پی کے مقابلہ میں 44 فیصد تک پہنچ گیا۔ عالمی مالیاتی فنڈز نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے باعث بین الاقوامی سطح پر معاشی دبائو کی صورتحال رہی اور وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے لاک ڈائونز کے احتیاطی اقدامات کی وجہ سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا۔ دوسری جانب کورونا وبا کےحوالہ سے عوام کوریلیف کی فراہمی کے اقدامات سے بھی دنیابھر میں معاشی دبائو میں اضافہ ہوا ہے۔

5 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved