24newspk
عامر نے ہربھجن سنگھ کو تپایا تو ہربھجن سنگھ فکسنگ کے طعنے دینے لگے! ٹوئٹر پر دونوں آپس میں لڑ پڑے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کے سابق فاست باؤلر محمد عامر اور سابق بھارتی لیگ اسپنر ہربجھن سنگھ کے درمیان سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی اور اب تو سوشل میڈیا پر دیگر کھلاڑیوں کا ایک دوسرے پر تنز و تنقید کا آج کل ایک ٹرینڈ ہی بن گیا،معروف کھلاڑی ایک دوسرے سے لڑتے ہوۓ دکھائ دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سابق بولر محمد عامر اور بھارتی سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ کے درمیان ایک نئی جنگ چھڑ گئ ہے۔محمد عامر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ ہربھجن کو یہ کہہ کر تپایا کہ کربھجن آپ کو وہ ٹیسٹ میچ تو یاد ہوگا جس میں لالہ شاہد خان آفریدی نے آپ کو چار گیندوں پر چار چھکے مارے تھے۔محمد عامر نے مزید کہا کہ چلو مان لیا کرکٹ ہے چھکے پڑ جاتے لیکن ٹیسٹ میچ میں چار گیندوں پر چار چھکے، افسوس۔
محمد عامر کے ٹویٹ کو سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بہت نا پسند کیا اور ان پر میچ فکسنگ کا طعنہ مارتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں نو بال کیسے گیا؟اس نے مزید کھا کہ کتنا لیا اور کس سے لیا؟ٹیسٹ میچ میں نو بال کیسے ہو سکتا ہے؟ہربجھن سنگھ نے لکھا کہ آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے جو میچ فکسنگ میں شامل تھے۔
تاہم ابھی تک محمد عامر کی جانب سے اس بات کا جواب نہیں آیا۔