top of page
  • Writer's picture24newspk

عبدالرزاق کی شاندار اننگز جس کی بدولت پاکستان ہارا ہوا میچ جیت گیا


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بڑے بڑے نام آئے اور چلے گئے ان میں کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو سالوں تک یاد رہتے ہیں اور ان کو یاد کرنے کی وجہ ان کی پرفارمنس ہے ۔انہوں نے ہارے ہوئے میچ بھی جتواکے دکھائے ہیں اور بتایا ہے کہ ہم کر سکتے ہیں چاہے وہ باؤلر ہو یا بلے باز۔پاکستان کی تاریخ میں بہت کم آلراؤنڈرز آئے جنہوں نے اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ سے ٹیم کو میچ جتوائے۔آج ہم آپ کو پاکستان کے بہترین آلراؤنڈر کی ویڈیو دیکھا رہے ہیں اور اس میچ کے بارے میں بھی بتا رہے ہیں کہ کیسے اس اکیلے کھلاڑی نے میچ جتوایا ہم بات کر رہے ہیں عبدالرزاق کی ،عبدالرزاق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر آلراؤنڈر رہے ہیں انہوں نے اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کو کئی میچ جتوائے ۔

آج ہم آپ کو عبدالرزاق کی عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ایک شاندار اننگز دکھا رہے ہیں جس میں عبدالرزاق نے ہارا ہوا میچ پاکستان کو جتوادیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یو اے ای میں دوسرا ایک روزہ میچ کھیلا گیا ۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 286 رنز بنائے اور ان کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے انگرام کی سنچری اور ہاشم آملہ کی نصف سنچری تھی۔

پاکستان نے حدف کا آغاز کیا تو 58 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور اسکور آہستہ آہستہ حدف کی جانب بڑھتا رہا لیکن تشویش کی بات یہ تھی کہ اسکور اتنا بڑا اور وکٹیں کم رہ گئی تھی ۔ 70 کے اسکور پر پاکستان کی چار وکٹیں گر گئی تھی اس کے بعد کپتان شاہد آفریدی آئے انہوں ٹیم کو کچھ سہارا دیا لیکن وہ بھی 49 رنز بنا کر 136 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔اب ساری زمہ داری عبدالرزاق پر آگئی وہ ایک سینیئر کھلاڑی رہ گئے تھے انہوں نے زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور آگے لے کر چلے ساتھ ساتھ پاکستان کی وکٹیں بھی گرتی رہیں۔

پاکستان کے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے تو سب امید ہا رچکے تھے کہ اب پاکستان کے پاتھ سے میچ نکل گیا اور نظر آرہا تھا کہ آخری وکٹ کسی بھی وقت گر سکتی ہے آخری وکٹ شعیب اختر کی تھی انہوں نے عبدالرزاق کا ساتھ دیا۔عبدالرزاق نے اپنی شاندار اننگز میں 10 چھکے اور7 چوکے لگائے گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کا شور ان کا جشن دیکھنے والا تھا۔عبدالرزاق کی ہر شاٹ پر تماشائی تالیان بجاتے رہے۔پاکستان کو آخری اوور میں 14 رنز چاہیے تھے کپتان شاہد آفریدی کوچ وقار یونس سمیت پوری ٹیم پریشر میں تھی اور تماشائی بھی خاموش تھے کہ پتا نہیں کیا ہوگا، عبدالرزاق نے دو گیندوں پر لگاتار دو چھکے مار کر پریشر ختم کر دیا اور آخری گیند پر چوکا مار کر ٹیم کو میچ جتوا دیا۔عبدالرزاق نے 72 گیندون پر 109 رنز کی اننگز کھیلی ۔عبرالرزاق نےآخری گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو میچ جتوایا وہ لمحہ دیکھنے والا تھا ۔


86 views0 comments
bottom of page