top of page
  • Writer's picture24newspk

عبداللہ شفیق کی ٹیسٹ کرکٹ میں دھماکے دار انٹری! اپنی دونوں اننگز میں چھکا لگا کر ففٹی سکور کی



ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے دو نوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں اور انہوں نے دونوں اننگز میں چھکا لگا کر نصف سنچری بنائی جس پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ان کے لئے کھڑے ہو کر تالیاں بجائی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان دور ہ بنگلادیش پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے تین ٹی 20 میچ کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 0-3 سے برتری حاصل کر لی ،اب دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہے،پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستا ن نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں ۔عبداللہ شفیق نے دونوں اننگز میں چھکا لگا کر نصف سنچری اسکور کی۔


عبداللہ شفیق نے پہلی اننگز میں 52 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے 73 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور اءک چھکا شامل تھا۔عبداللہ شفیق نے اپنی عمدہ کارکردگی دکھا کر سب کو اپنا فین بنا لیا،پہلے میچ میں عابد علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہون نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری اننگز میں 91 رنز بنائے۔


45 views0 comments
bottom of page