top of page
  • Writer's picture24newspk

عثمان قادر کی ”جادوئی“ باؤلنگ، زمبابوین ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام


راولپنڈی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 اور آخری میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے ۔پاکستان کے ایگ اسپنر عثمان قادر نے زمبابوے کے بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا۔اپنی عمدہ باؤلنگ سے چار وکٹیں حاصل کیں ۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے آخری ٹی 20 میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا ۔مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 129 رنز بناسکی ۔پاکستان کے نوجوان لیگ اسپز عثمان قادر نے عمدہ باؤلنگ کروائی اور زمبابوے کے بلے بازوں کو بڑا سکور کرنے سے روک دیا ۔

عثمان قادر نے عمدہ باؤلنگ کرواتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دےکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ان کے علاوہ عماد وسیم نے 2 جبکہ محمد حسنین اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔زمبابوے کی طرف سے کپتان چھیبابھا ے 31 رنز بنائے اور نمایاں اسکورر رہے۔ اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشن میچ کھیلنے والے ایلٹن چیگمبورا نے 2 رنز بنائے۔پاکستان نے میچ 8 وکٹوں سے جیت کرسیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی ۔عثمان قادر کی عمدہ باؤلنگ کی وجہ ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

37 views0 comments
bottom of page