24newspk
ملطان سلطان کی شاندار کامیابی :علی ترین کا برطانوی پیسر ڈیوڈ ولی کیلئے تاحیات مفت سوہن حلوے کا اعلان

ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں ملطان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔میچ میں آخری اوور میں دلچسپ ہو گیا تھا لیکن ملطان سلطان کے ڈیوڈ ولے نے عمدہ باؤلنگ کی اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔انہوں نے آخری اوور میں صرف 8 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ 6 رنز سے جیت لیا۔ملطان سلطان کے مالک علی خان ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈیوڈ ولی کو تاحیات سوہن حلوہ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔سوہن ہلوہ ملتان کی مشہور سوغات ہے اور پورے پاکستان میں مشہور ہے
پی ایس ایل سیون میں ملطان سلطان نے تین میچ کھیلے اور تینوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔ملطان سلطان نے کراچی کنگز،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی ہے۔آج ملطان سلطان کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوگا۔