24newspk
”عماد وسیم سے کراچی کنگز کی کپتانی بھی واپس لی جا سکتی ہے“ راشد لطیف نے آل راؤنڈر کو خبردار کر دیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم کو جو نیشنل ٹی 20 کپ میں ناردرن ٹیم کی کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ایونٹ میں ناکامی کی وجہ سے ان پر قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھنے لگے،عماد وسیم کو اگلے سیزن میں ناردرن کی قیادت بلکہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی کپتانی بھی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ میں دفائی چیمپئن ناردرن ٹیم نے آلراؤنڈر شاداب خان کی قیادت میں آغاز تو بہت اچھا کیا اور فتوحات بھی حاصل کیں لیکن آخر میں عماد وسیم جب انگلینڈ سے ٹی 20 بلاسٹ کھیل کر واپس آئے تو کچھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سیمی فائنل میں سدرن پنجاب سے شکست کے بعد ناردرن ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔
سابق کپتان راشد لطیف کو اس لئے عماد وسیم کا نیشنل ٹی 20 کپ کے اگلے سیزن میں ناردرن کی کپتانی اور پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی کپتانی بی مشکل نظر آرہی ہے۔راشد لطیف نے مزید کہا کہ عماد وسیم کے واپس آنے کے بعد علی عمران کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
راشد لطیف نے مزید کہا کہ الراؤنڈر شاداب خان کا آرڈر بدلہ گیا،اراشد لطیف نے کہا کہ کوچ محمد وسیم نے معاملات کو کنٹرول کیا ہوا تھا لیکن عماد وسیم کی واپس آنے پر سب تبدیل ہوگیا۔راشد لطیف نے کہا کہ عماد وسیم بہت اچے کرکٹر ہیں لیکن جہاں تک ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بات ہے تو اگلے سال ناردرن اور کراچی کنگز کے لئے مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔عماد وسیم کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ کراچی کنگز کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانا ہوسکتا ہے ۔