24newspk
عماد وسیم نے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران میدان میں کیا حرکت کی؟

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنا اوور پورا کرنے کے بعد بغیر بتائے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے جس پر قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان اور ٹیم مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑی ان کے اس رویے پر سخت ناراض ہو گئے اور اس کی وجہ سے ان کو تیسرے میچ میں نہیں کھیلایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو پہلے دو ٹی 20 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسرے ٹی 20 میچ میں آلراؤنڈر اپنا اوور مکمل کرنے کے بعد کپتان کو بتائے بغیر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے باہر جانے کی وجہ پٹھے میں کچھاؤ بتایا تھا ،عماد وسیم نے اس بارے میں کپتان اور کسی سینئر کھلاڑی کو بتائے بغیر چلے گئے تھے جس پر کپتان سمیت سینئر کھلاڑی اور مینجمنٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کپتان شاداب خان سے عماد وسیم کے رویے پر سینئر کھلاڑیوں نے شکایت کی،ذرائع کے مطابق کپتان نے عماد وسیم کی ٹیم مینجمنٹ کو شکایت لگا دی۔ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نظم وضبط پر کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا۔