• 24newspk

عماد وسیم کو اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ کس کھلاڑی کو عماد وسیم کی جگہ رکھا گیا؟


24 نیوز پی کے: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر عماد وسیم کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث آل راؤنڈر عماد وسیم کی کارکردگی پر فرق پڑرہا ہے جس سے وہ پریشانی کا شکار ہیں جبکہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ محمد نواز کو عماد وسیم پر ترجیح دی گئی۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ آل راؤنڈر کی کارکردگی کو یکھتے ہوئے محمد نواز ٹیم کے لیے بہترین آپشن تھے، ان کی فٹنس اور کارکردگی اس وقت اچھی جارہی ہے، عماد وسیم جلد فٹنس مسائل پر قابو پاکر اسکواڈ میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دوسری جانب چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اوپنر شان مسعود کو مستقبل میں وائٹ بال کرکٹ اسکواڈ میں واپسی کا عندیہ دیا ہے جبکہ وہ اس وقت انگلش کاؤنٹی ٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر فالکنز کی قیادت کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ قومی اسکواڈ

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر بیٹر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں 3 ون ڈے کھیلے جائیں گے جبکہ کیریبیئن ٹیم 5جون کو وطن پہنچے گی۔


24Newspk: National cricket team chief selector Mohammad Wasim has told all rounder Imad Wasim the reason for doping from the squad.

Chief selector Mohammad Wasim said in his statement that due to fitness issues, all rounder Imad Wasim's performance is making a difference, which he is worried about while the fitness of other players in the squad is high, which is why Muhammad Nawaz was preferred over Imad Wasim.

The Chief Selector said that Muhammad Nawaz was the best option for the team while uniting the performance of the all -rounder, his fitness and performance are currently going well. Imad Wasim is capable of returning to the squad on fitness issues soon. Chief selector Mohammad Wasim has indicated opener Shan Masood to return to the White ball Cricket Squad in the future, while he is currently leading the Derbyshire Falcons in the English County T20 Blast.

National Squad announced against the West Indies


Babar Azam (captain), Shadab Khan (vice captain), Abdullah Shafiq, Fakhr Zaman, Haris Rauf, Hassan Ali, Iftikhar Ahmed, Imamul Haq, Khushdil Shah, Mohammad Haris (wicketkeeper-batsman), Mohammad Nawaz, Mohammad Rizwan (wicketkeeper batsman), Mohammad Wasim Junior, Shaheen Shah Afridi, Shahnawaz Dahani and Zahid Mahmood.


It should be noted that 3 ODIs will be played in Rawalpindi on June 8, 10 and 12 between Pakistan and the West Indies, while the Caribbean team will arrive home on June 5.


32 views0 comments