top of page
  • Writer's picture24newspk

عماد چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے، راشد لطیف


24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر راشد لطیف عماد وسیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی، آلراؤنڈر عماد وسیم چور دروازے سے نہیں بلکہ اپنی پرفارمنس کی بنا پر قومی ٹیم میں آئے ہیں ۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ٹاپ پلیئرز میں اختلافات ہوتے ہیں مگر میدان میں ان کی کارکردگی پر اس کا اثر دیکھنے کو نہیں ملتا،فی الحال تو بابر اعظم اور عماد وسیم میں کوئی مسئلہ نہیں، اگر کوئی ہوا تو پرفارمنس کی وجہ سے ہوگا،دونوں سمجھدار کھلاڑی ہیں، انھوں نے اپنی فرنچائزز اور پاکستان کیلیے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔


یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم کی مخالفت کی وجہ سے عماد وسیم کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ وہ ٹی 20 سیریز کا حصہ ہیں ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوم سیریز آغاز 14 اپریل کو پہلے ٹی 20 میچ سے ہوگا ،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے۔

12 views0 comments
bottom of page