top of page
  • Writer's picture24newspk

عمران خان فاتح کپتان لیکن 1992ءکا ورلڈ کپ جیتنے میں کس کھلاڑی کا کتنا کردار رہا؟عامر سہیل نے بتادیا


ویب ڈیسک ( کرکٹ نیوز پی کے)1992ءکا ورلڈ کپ جیتنے میں کس کھلاڑی کا کتنا کردار رہا؟ اس حوالے سے لیجنڈ بلے باز عامر سہیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں چشم کشا انکشافات کر دیئے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق عامر سہیل نے یوٹیوب چینل’کرکٹ لائف سٹوریز‘ کے لیے دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ 1992ءکا ورلڈ کپ جیتنے میں جاوید میانداد کا کردار کلیدی نوعیت کا تھا۔ وہ باقی تمام کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل ہوتے اور ہم ان سے ترغیب لیتے تھے۔ ورلڈ کپ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ عمران خان نے مایوس ہو کر ہاتھ اٹھا دیئے تھے۔ اس وقت بھی جاوید میانداد ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور کہتے رہے کہ ’تم کپتان ہو، تمہیں فرنٹ سے لیڈ کرنا ہے۔‘

عامر سہیل نے بتایا کہ ”جاوید میانداد عمران خان سے کہتے تھے کہ آپ انجریز سے پریشان نہ ہوں۔ ہر بین الاقوامی کھلاڑی کسی نہ کسی طرح کی انجری کے ساتھ ہی میدان میں اترتا ہے۔ چنانچہ آپ اپنی طاقت کا اندازہ لگائیں، آپ کو پاکستان کی نمائندگی کرنی ہے۔“عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ”درحقیقت یہ جاوید میانداد تھے جنہوں نے عمران خان کے ساتھ ساتھ باقی پوری ٹیم کے بھی حوصلے بلند رکھے اور ٹیم کو تاریخ فتح تک لے کر گئے۔ وہ ہمہ وقت، ہر ایک معاملے میں عمران خان کی رہنمائی کرتے رہے، جو بارآور ثابت ہوئی اور جاوید میانداد ہی کی بدولت پاکستان کے حصے میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز آیا۔“

36 views0 comments
bottom of page