24newspk
عمران خان کرکٹ کے علاوہ کونسا کھیل کھیلتے رہے؟وزیراعظم نے تصویر شئیر کرکے پرانی یادیں تازہ کردیں
Updated: Feb 3, 2021

اسلام آباد(کرکٹ نیوز پی کے) وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راونڈرز میں ہوتا ہے ان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 میں ورللڈ کپ جیتا۔عمران خان کرکٹ کے علاوہ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی بھی کھیل چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ انسٹاگرام پر وزیر اعظم عمران کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک تصویر جاری کی گئی جس میں پہلی صف کی دائیں طرف دیکھا جا سکتا ہے عمران خان کو ۔یہ تصویر 1960 کی دہائی میں لی گئی تھی۔عمران خان اس وقت اسکول میں جونیئر ہاکی ٹیم کا حصہ تھے۔اس تصویر کو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے تصویر کو بہت پسند کیا۔
عمران خان نے کرکٹ کی دنیا میں 1971 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا آغاز کیا،عمران خان نے آخری انٹرنیشنل میچ بھی انگلینڈ کے خلاف 1992 کے ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر اور جیت کر اپنے کیریئر کا اختتام کیا ان کا شمار دنیا کرکٹ کے بہترین آلراؤنڈرز میں شمار ہوتا ہے۔