24newspk
عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا،جاوید میانداد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نا ز بلے باز جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا ۔
ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق سابق کپتان جاوید میاں داد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا اور وہ اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے۔جاوید میانداد نے یو ٹیوب پر ویڈیو میں جہاں عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کا دعویٰ کیا ہے وہاں عمران خان پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں ۔
ضاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کپتان تھے تو وہ فیورٹ ازم کرتے تھے اور اب وزیر اعظم بن گئے ہیں تب بھی وہ ہی کر رہے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے عہدوں پر باہر سے بندے بلا کر بٹھا دیے ہیں ،جاوید میانداد نے کہا اپنے لوگون کو مواقع کیوں نہیں دیے جاتے؟۔
کیا ہمارے ملک میں ٹیلنٹ نہیں ہے؟ اگر ہے تو ان کو کیوں نہیں لگایا جاتا؟پاکستان کے موجودہ کھلاڑیوں کو بھی مستقبل میں ان عہدوں پر کام کر نے دینا چاہیے ورنہ وہ بے روزگار ہو جائیں گے یا پھر ایسی ملازمتیں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جو ان کے معیار کے مطابق نہیں ہونگی۔
جاوید میانداد نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارا کپتان تھا تم میرے کپتان نہیں رہے۔جاوید مانداد نے کہا کہ میں نے عمران خان کو سب کچھ سکھایا ،جاوید میانداد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست میں آؤں گا اور تمہیں سیاست بھی سکھاؤں گا اور بتاؤں گا کہ سیاست کیسے ہوتی ہے۔
جاوید میانداد نے عمران کان کے بارے میں کہا کہ تم سمجھتے ہو تمہارے علاوہ کسی اور کو کچھ پتا نہیں جب ایسا نہیں ہے ،انہوں نے ویڈیو میں پاکستانیوں سے اپیل بھی کہ سچ کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔