• 24newspk

عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر وقار یونس بھی میدان میں آگئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ملک کی ہنگامہ خیز سیاسی صورتحال وزیر اعظم عمران خان نےاسمبلی تحلیل کر دیں ،عدم اعتماد قراداد کو ڈپٹی سپیکر نیشنل اسمبلی نے مسترد کر دی تھی جس کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب کیا اور کہا کہ یہ غیر ملکی سازش تھی اور انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دی اور صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے تیز ترین باؤلر وقار یونس بھی میدان میں آگئے،وقار یونس نے نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی توڑنے اور ڈپٹی سپیکر کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کو کپتان کی بہترین سیاسی چال قرار دے دیا۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان وقار یونس نے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہے کہ میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ اسے بدلنے آیا تھا۔وقار یونس نے لکھا کہ کپتان آپ پر ہمیشہ کی طرح فخر ہے، آپ نے کیا شاندار ماسٹر سٹروک کھیلا، تحریک عدم اعتماد کو کچل کر رکھا دیا۔


44 views0 comments