• 24newspk

عمران طاہر اور شاہنواز دھانی کی جوڑی نے پشاور زلمی کے بیٹرز کو پریشان کر دیا،شاہنواز دھانی بھی

عمران طاہر کی طرح وکٹ لے کر گراؤنڈ میں بھاگنے لگے


کراچی(24 نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں ملتان سلطان نے شاہنواز دھانی اور عمران طاہر کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطا ن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،ملتان سلطان کی طرف سے کپتان محمد رضوان نے 58 گیندوں پر 82 رنز بنائے ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے. ٹم ڈیوڈ نے دھوندار بیٹنگ کی انہوں نے 19 گیندوں پر 51 رنز بنائے ان کی اننگز میں 6 چھکے اور دو چوکے شامل تھے. خوشدل شاہ نے آخری اوور میں وہاب ریاض کو تین چھکے اور ایک چوکا لگاکر 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے.


پشاور زلمی کی طرف سے بین کٹنگ 52اور حضرت اللہ سزئی 43، حیدر علی 24رنز بنا سکے .پشاور زلمی 20 اوورَ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی. ملتان سلطان کی طرف سے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی نے عمدہ باؤلنگ کی اور دونوں کھلاڑیوں نے تین تین وکٹیں حاصل کیں.شاہنواز دھانی بھی عمران طاہر کی طرح وکٹ لینے کے بعد گراؤنڈ میں بھاگتے رہے. ملتان سلطان پی ایس ایل سیون میں ناقابل شکست ٹیم ہے. محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیان




29 views0 comments