• 24newspk

عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ، رضوان کی کلاسی بیٹنگ! ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو آسانی سےہرا دیا


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا آغاز کراچی میں رنگا رنگ تقریب سے ہوا،پہلا میچ دفائی چیمپئن ملطان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا،ملطان سلطان نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی


تفصیلات کے مطابق ملطان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی طرف سے شرجیل خان نے 31 گیندوں پر 43 رنز بنا ئے جو کلارک 26،کپتان بابر اعظم 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ملطان سلطان کی طرف سے عمران طاہر نے 3 وکٹیں حاصل کیں،عمران طاہر نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ خوشدل شاہ نے دو اوورز میں 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہنواز دھانی نے تین اوورز میں 14 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔


ملطان سلطان نے 125 رنز کا حدف 19 ویں کی دوسری گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ملطان سلطان کی طرف سے کپتان محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 52 رنز بنائے ان کے علاوہ صہیب مقصود 30، شان مسعود 25 اور ٹیم ڈیوڈ 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔عمران طاہر کو بہترین باؤلنگ کروانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

264 views0 comments