• 24newspk

عمر اکمل نے سب کے دل جیت لیے


لاہور(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے سب کے دل جیت لیے،انہوں نے اپنی ذاتی رنجشیں بھلا کر ساتھی کھلاڑی ذوالقرنین کے گھر اپنی اہلیہ کے ہمراہ گئے اور ان کی عیادت کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر جو معدے کے مرض میں مبتلا ہیں انہوں نے اپنے علاج کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مدد کی اپیل کی تھی ۔ان کی بیماری کا سن کر قومی ٹیم کے کرکٹر عمر اکمل اپنی اہلیہ کے ہمراہ ذاولقرنین حیدر کے گھر پہنچے اور ان کی طبیعت دریافت کی اور ان کی ہمت بندھائی۔

اس موقع پر قومی کرکٹرعمر اکمل کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین کی بیماری کا سن کر بہت دکھ ہوا اللہ پاک ان کو جلد شفا دے،ذوالقرنین حیدر کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے۔ عمر اکمل نے کہا کہ میں ماضی کو بھول کر دل صاف کر کے ساتھی کرکٹر کی مدد کے لئے یہاں آیا ہوں۔



آپ کو بتاتے چلیں کہ ذوالقرنین حید ر کی طبیعت عمان میں لیگ کھیلنے کے دوران باسی کھانا کھانے سے خراب ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان کو معدے میں انفیکشن ہو گیاتھا اور کیمیکل پھیل گیا تھا جس کے بعد ان کو جلد پاکستان واپس آنا پڑا تھا اور ان کا نجی ہسپتال میں آپریشن کروانا پڑا تھا ۔ مئی 2020 میں ذوالقرنین حیدر نے عمر اکمل کے بارے میں بیان دیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ میچ فکسنگ کیس میں عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کو کم قرار دیتے ہوئے تاحیات پابندی اور عمر اکمل کی جائیداد تک ضبط کی جائے۔

Lahore (24NewsPK) Pakistan cricket team player Umar Akmal won the hearts of all, he forgot his personal grievances and went to the house of his teammate Zulqarnain with his wife and went to his house to visit him.

According to a private TV channel, national team wicketkeeper-batsman Zulqarnain Haider, who is suffering from stomach ailment, had appealed to the Pakistan Cricket Board for help in his treatment. Accompanied by his wife, Zulqarnain reached Haider's house and inquired about his condition and encouraged him.


On this occasion, national cricketer Umar Akmal said that he was very saddened to hear of Zulqarnain's illness. May Allah heal him soon. Zulqarnain has played a lot of cricket with Haider. Umar Akmal said that he has come here to help his fellow cricketer by forgetting the past.

Let me tell you that Zulqarnain Haider's health deteriorated due to eating stale food while playing in the league in Oman, due to which he contracted a stomach infection and spread the chemical, after which he had to return to Pakistan soon. And he had to undergo surgery in a private hospital. In May 2020, Zulqarnain Haider had made a statement about Umar Akmal and demanded that the 3-year ban on Umar Akmal be reduced to a life ban and confiscation of Umar Akmal's property in a match-fixing case.

177 views0 comments