24newspk
عید کے پُرمسرت موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام

24نیوز پی کے: پاکستان میں عید الفطر بڑے مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے،آج عید کا دوسرا دن ہے اور لوگ اپنے فیملیز کے ساتھ عید کو انجوائے کر رہے ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اپنی فیملیز کے ساتھ منا رہے ہیں اور انہوں نے اپنے فینز کو عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عید کے پُرمسرت موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کے قوم کے نام پیغامات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنے چاہنے والوں کو عید مبارک کے پیغامات بھیجے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ،شاداب خان ،حسن علی،محمد رضوان،شاہین شاہ آفریدی،ندا ڈار،بسمہ معروف،حارث رؤف،شاہنواز دھانی،عثمان قادر،فواد عالم نے ویڈیو پیغام میں عید مبارک دی ۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میری اور میری پوری ٹیم کی طرف سے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک۔ خوش رہیں اور خوب انجوائے کریں۔ محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان سے باہر جتنے بھی مسلمان ہیں سب کو عید الفطر مبارک ہو۔