24newspk
فائنل سے پہلے فخر زمان نے اپنا موبائل کیوں بند کر دیا؟

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا بڑا مقابلہ فائنل آج دفائی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا ،میچ شام 7:30 بجے شروع ہو گا۔ بڑے میچ کا پریشرر دونوں ٹیموں پر ہوتا ہے اور ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ میچ میں اچھا پرفارم کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائیں ،لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز فخر زمان نےپی ایس ایل سیزن سیون کے فائنل میچ سے قبل اپنا موبائل فون بند کر دیا۔
فخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پی ایس ایل فائنل کا کوئی ٹکٹ دستیاب ہے؟
ساتھ ہی فخر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر میرا موبائل فون بند رہے گا تاہم مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے ہوٹل فون کیا جا سکتا ہے۔
فخر زمان کے ٹویٹ کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر سہیل تنویر نے ٹوویٹ کیا کہ یہ فائنل میں پہنچنے کے اثرات ہیں ۔
دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو ملتان سلطانز کا ریکارڈ زیادہ اچھا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ابھی تک 12 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے 7 ملتان سلطانز نے جیتے اور 5 لاہور قلندرز نے جیتے۔لاہور قلندرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے اور جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا جبکہ ملتان سلطانز دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کی بھرپور کوشش کرے گا۔