top of page
  • Writer's picture24newspk

فاسٹ باؤلر حسن علی دورہ جنوبی افریقہ کے لئے ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں ؟جانیئے


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی جن کو پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ان کے ساتھ کچھ کرکٹرز اور آفیشلز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔حسن علی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے لیکن ان کا دورہ جنوبی افریقہ کے ٹیم کا حصہ ہونے کے لئے ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بائیو سیکیور ببل جوائن کر لیا ہے اور وہ قومی ٹیم کے ہمراہ ہوٹل میں رہیں گے اور ان کو الگ کمرے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔بدھ والے دن دو مختلف لیبارٹیز کا عملہ حسن علی کا ٹیسٹ سمپل لے گا ان کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا اگر ان کا منفی آنے کی صورت میں انکو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔قوی ٹیم کل آخری پریکٹس میچ کھیلے گی اس میچ کے بعد سب کورونا ٹیسٹ ہوگا اور یہ کھلاڑیوں کا چوتھا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ان کو 26 مارچ کو جنوبی افریقہ کے لئے روانہ کر دیا جائے گا


19 views0 comments
bottom of page