24newspk
فاسٹ باؤلر رومان رئیس کا کیریئر خطرے میں پڑ گیا،کیا وہ آگے کرکٹ کھیل پائیں گے یا نہیں؟جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس کا کیریئر ایک مرتبہ پھر خطرے میں پڑ گیا ان کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ضروری قرار دیا گیا لیکن ان کی حالت ایسی ہے کہ وہ کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کر واسکے۔
تفصیلات کے مطابو روان مہینے کے آخر میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ 2020 ٹورنامنٹ میں سندھ کی 16 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں ۔29 سالہ فاسٹ باؤلر رومان رئیس کو کمر کی تکلیف دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وہ کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کروا سکے۔رومان رئیس نے چمپئنز ٹرافی میں فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنا گھتنا بھی زخمی کروا بیٹھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رومان رئیس کو کمر کے نچلے ھصے میں تکلیف ہے ڈاکتروں نے رومان رئیس کو مکمل آرام کرنے کہا ہے اور سنجیدگی سے علاج کروانے کی تلقین بھی کی ہے۔اگر ایسا نہ کیا تو خدا نخواستہ تکلیف زیادہ بڑھنے کی صورت میں کسی بڑی مشل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے آٹھ ٹی ٹونٹی میچ اور 9 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور دونوں فارمیٹس میں 14 ،14 وکٹیں حاسل کیں ہیں ۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام اآباد یونائیٹد کی بھی نمائندگی کی ہے۔ رومان رئیس نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن 2016میں 7 میچ کھیل کر 12 وکٹیں لے کر سب کی توجہ اپین طرف مرکوز کی تھیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ رومان رئیس چیمپینز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کا ھصہ نہیں تھے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے زخمی ہونے کے بعد رومان رئیس کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔رومان رئیس دومیسٹک کرکٹ میں کراچی بلوز،ڈولفن ،زیبراز ،پاکستان انڈر 23 اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں