24newspk
فاسٹ باولر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ کے خلاف پھٹ پڑے، ٹیم میں واپسی کی امید بھی چھوڑ دی

لاہور(24 نیوز پی کے)پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی امیدیں چھوڑ دیں ہیں اب بات برداشت نہیں ہوتی بات کسی اور کی ہوتی ہے لیکن ذکر میرا آجاتا ہے۔
نجی ٹی چینل سما نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کی امیدیں چھوڑ دیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باولنگ کوچ وقار یونس کا رویہ بہت برداشت کیا تاہم اب بات برداشت سے باہر ہوچکی ہے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ باؤلنگ کوچ وقار یونس سے شاہین شاہ آفریدی کے بارےمیں سوال کیا جاتا ہے اور وہ جواب میں بات میری کرتے ہیں ۔
انٹرویو کے دوران محمد عامر نے ہیڈکوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق نے پاکستان سپر لیگ کے مکمل ہونے سے پہلے کیوں ٹیم کا اعلان کیا؟محمد عامر نے مزید کہا کہ میں نے مصباح صاحب اس لئے لکھا کیوں کہ وہ بڑے لوگ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے مینجمنٹ کو ورلڈ کپ 2019 سے پہلے ہی ورک لوڈ کے بارے میں بتا دیا تھا ،ورلڈ کپ میں میچ انجری کے ساتھ کھیلا۔