top of page
  • Writer's picture24newspk

فاسٹ باﺅلر حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20سے باہر ہوگئے، وجہ کیا بنی ؟ جانئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان انگلینڈ سے ون سیریز پہلے ہی ہار چکا ہے اب ٹی 20 کے پہلے میچ میں پاکستان کو بڑا دھچکا لگا ہے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں تھی وہ انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) ترجمان کے مطابق حسن علی بائیں ٹانگ میں کھنچاﺅ محسوس کررہے ہیں جس کے باعث میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا تھاکہ فاسٹ بالرحسن علی کو آج کے میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے، میڈیکل پینل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا۔دوسرے میچ میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل پینل کے گرین سگنل سے مشروط ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حسن علی نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ،پاکستان ٹیم کو ان کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔




803 views0 comments
bottom of page