top of page
  • Writer's picture24newspk

فخر زمان ہمیشہ جارح مزاج بلے بازی کیوں کرتے ہیں؟انہوں نے وجہ بتا دی


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور جارح مزاجی سے بلے بازی کرنے والے کھلاڑی فخر زمان جارح مزاجی سے بلے بازی کی وجہ کیا ہے؟انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تیز کھیلنے کا پلان ملتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے ساتھی بلے باز پر زیادہ پریشر نہ ہو اور مینجمنٹ کی طرف سے تیز کھیلنا کا پلان ملتا ہے اس لئے تیز کھیلتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے سلو کھیلنے کا پلان ملے گا تو میں سلو کھیلوں گا۔فخر زمان نے مزید بتایا کہ میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کےساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ پر بھی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

فخر زمان نے بتایا کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا اور سیریز میں کسی عالمی ریکارڈ کا نہیں سوچا انہوں نے مزید کہا کہ اگر دن اچھا ہوا تو کوئی بھی ریکارڈ بن سکتا ہے۔فخر زمان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ آغاز خوش آئند ہے۔لاہور میں پریکٹس میچز کھیل کر بہت مزہ آیا۔


فخر زمان نے پاکستان کی طرف ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی ہے اور وہ پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں ۔فخر زمان نے پاکستان کے لئے تین ٹیسٹ میچ،46 ون ڈے اور 37 ٹی 20 میچ کھیلے۔ون ڈے میں فخر زمان نے تیسٹ میں 192 رنز بناٗے ہیں اور ان کا ایک اننگ میں سب سے زیادہ اسکور 94 ہے۔اس کے علاوہ ون ڈے میں 1958 رنز بنائے اور ان کی بہترین اننگز 210 رنز ہے۔۔ٹی 20 میں انہوں نے 793 رنز بنائے اور ان کا بہترین اسکور 91 ہے۔

77 views0 comments
bottom of page