top of page
  • Writer's picture24newspk

فرانسیسی صدر کا اسلام مخالف بیان، شعیب اختر نے منہ توڑ جواب دیدیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے فرانس کے صدر کے بیان پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں بنائے گئے گستاخانہ خاکوں پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مظاہرے کر رہے ہیں اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک نے شدید غصے کا اظہار کیا اور سخت الفاظ میں مذمت کی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو نفرت کی آزادی ہے تو ہمیں نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔

شعیب اختر نے مزید لکھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور تمام مسلمان ممالک نے فرانس کی بنائی گئی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا شروع کر دیاہے۔شعیب اختر نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔شعیب اختر کے اس بیان کو ہزاروں لوگوں نے سراہا اور ری ٹوئیٹ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ حضور پاک ﷺ کے شان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ۔جو لوگ ہمارے نبی پاک ﷺ کے شان میں گستاخی کریں گے وہ میرے اللہ کے دشمن ہیں ،میرے بھی دشمن ہیں اور پوری مسلم دنیا کے دشمن ہیں ۔


71 views0 comments
bottom of page