top of page
  • Writer's picture24newspk

فواد عالم نے انوکھا ریکارڑ قائم کرتے ہوئے تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم کرکے سب پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کھلاڑی فواد عالم نے 18 اننگز میں چار سنچریاں سکور کرکے ریکارڈ قائم کر لیا ہے اور تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فواد علام سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز سلیم ملک کے پاس تھا انہوں نے یہ کارنامہ 24 اننگز میں سرانجام دیا تھا اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور سابق کپتان لیجنڈری بلے باز یونس خان نے یہ کارنامہ 25 اننگز میں سر انجام دیا تھا۔تاہم فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف چوتھی سینچری سکور کرکےتمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



26 views0 comments
bottom of page