24newspk
”فواد عالم کی سخت محنت اور لگن نے بہت لوگوں کو غلط ثابت کر دیا“محمد حفیظ

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نےفواد عالم کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر ان کیتعریف کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم کی سخت محنت اور لگن نے بہت لوگوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان، مجھے آپ پر فخر ہے۔محمد حفیظ نے 11 سال بعد سنچری بنانے والے فواد عالم کی سنچری کی تعریف کی اور کہا کہ دوسری سنچری سکور کرنے پر فوادعالم کو بہت مبارک ہو۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے آخر تک فائٹنگ سپرٹ دکھانا قابل تعریف ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے زیادہ اچھا کھیلا،شکست سے زیادہ مایوس نہیں یہ ٹیسٹ کرکٹ کا حسن ہے ۔