top of page
  • 24newspk

فیفا ورلڈ کپ کی ٹاپ 8 ٹیموں کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی ،تفصیلات جانئے


24 نیوز پی کے: فیفا ورلڈ کپ 2022 کامیابی سے قطر میں جاری ہے اور اب دلچسپ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ میں بڑے اپ سیٹ بھی ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ہرایا،مراکش نے پہلے بیلجئیم کو پھر کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دے دی،اسی طرح جاپان نے جرمنی کو ہرایا اور ایسے کئی میچ تھے جس میں کمزور ٹیم نے مضبوط ٹیم کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔فیفا ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم ، رنر اپ اور کوارٹر فائنل تک رسائی کرنیوالی تمام ٹیموں کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی


فیفا ورلڈ کپ میں راؤنڈ آف 16 سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ کوارٹر فائنل میں شکست کھانے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔سیمی فائنل میں شکست کے بعد چوتھے نمبرپر آنے والی ٹیم کو ڈھائی کروڑ ڈالرز ، تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دو کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔ اسی طرح فائنل میں شکست کھا کر ایونٹ میں دوسرے نمبرپر آنےو الی ٹیم کو 3 کروڑ ڈالرز جبکہ ایونٹ اپنے نام کرنے والی ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے ۔ اس طرح فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز مختص کئے گئے ہیں ۔


13 views0 comments
bottom of page