24newspk
قائداعظم ٹرافی، شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کر لی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کو ایک اور بابر اعظم مل گیا،قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیسٹ اسٹار شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کے محمد ہریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کردی، محمد ہریرہ نے اسٹیٹ بینک گراونڈ پر بلوچستان کیخلاف ٹرپل سنچری اسکور کی۔19 سالہ محمد ہریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے، نوجوان بیٹر محمد ہریرا نے اولین سیزن میں ہی صرف 327 گیندوں پر ٹرپل سنچری اسکور کی ان کی اننگز میں 40 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ان کا اسٹرائیک ریٹ 90.67 تھا۔اس سے قبل جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہیں۔
محمد حریرہ نے اب تک انڈر 19 میں 2 میچ کھیل چکے ہیں انہون نے 68 رنز بنائے ہیں افغانستان کے خلاف 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 10 میچوں میں 878 رنز بنائے ان کا بہترین اسکور 311 ہے اب تک تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔