top of page
  • Writer's picture24newspk

قومی بلے باز سعود شکیل نے کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں سب سے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا


کولمبو (24 نیوز پی کے) پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی سعود شکیل نے 146 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستانی بلے باز نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سینچری اور دوسرے ٹیسٹ میں نصف سینچری بناتے ہی 146 سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے مسلسل سات ٹیسٹ میچوں میں نصف سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔


پاکستان کے نوجوان بلے باز نے اپنی بہترین کارکردگی سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سعود شکیل نے ڈبل سینچری بنائی اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری بنائی اور 57 رنز بنائے اور ٹیم کا سکور 576 رنز تک لے جانے میں اپنا کردار ادا کیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق نے ڈبل سنچری اسکور کی۔پاکستان نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔عبداللہ شفیق کو میچ کے بہترین کھلاڑی اور آغا سلمان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

30 views0 comments
bottom of page