24newspk
قومی ٹیم میں شمولیت کا معاملہ، شرجیل خان نے مداحوں کے لئے پیغام

ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز اور پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کی چیمپئن کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان نے قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شرجیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے جیتنے پر بہت خوشی ہے کہ چیمپئن بن گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹر کا کام ہے کہ اپنی ٹیم کے لئے پرفارم کرے۔شرجیل خان نے کہا پی اسی ایل ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے ۔شرجیل خان جو قومی اسکواڈ سے باہر ہیں اس کی وجہ ان کی فٹنس ہے۔شرجیل خان نے پلان کے مطابق اپنی فٹنس پر بہت کام کر رہے ہیں اور پر امید ہیں کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب ہونگے۔
شرجیل خان نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں انضمام الحق کی قیادت میں کھیلوں ،انہوں نے کہا کہ میرے پاس پاکستان کرکٹ کی ہر چیز محفوظ ہے،وہ بیٹ جس سے میں نے ڈیبیو کیا ،ٹیسٹ کیپ اور بہت سے سوینیئر میرے پاس موجود ہیں اور میں کوشش اور محنت کر رہا ہوں کہ جلد سے جلد فٹ ہوجاؤں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ شرجیل خان نے رواں سال ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کررہے ہیں اور سدرن پنجاب کے خلاف 22 نومبر کو ہونے والے میچ میں انہوں نے شاندار سنچری بھی بنائی جو رواں سیزن میں ان کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری ہے، انہوں نے 126 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔